ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اب بڑھ سکتی ہیں رادھے ماں کی مشکلات

اب بڑھ سکتی ہیں رادھے ماں کی مشکلات

Tue, 05 Sep 2017 20:51:20    S.O. News Service

چنڈی گڑھ 5ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ڈیرہ سچاسوداکے سربراہ گریمیت رام رہیم کے جیل جانے کے بعد اب خود کو دیوی کا اوتار بیان کرنے والی رادھے ماں کی مشکلات بھی بڑھ سکتی ہیں۔پنجاب میں ایک شخص نے ہائی کورٹ سے ان کے خلاف کیس درج کرنے کی اپیل کی ہے۔پنجاب کے فگواڈا رہائشی سریندرنے پنجاب ،ہریانہ ہائی کورٹ میں درخواست داخل کی ہے ،انہوں نے رادھے ماں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی اپیل کی تھی۔جس پر سماعت کرتے ہوئے پنجاب،ہریانہ ہائی کورٹ نے کپورتھلا پولیس کوپھٹکارلگائی ہے۔ہائی کورٹ نے پولیس سے پوچھا کہ اب تک اس کیس میں ایف آئی اے نہیں درج کی گئی ہے۔میتھل نے کچھ مہینے پہلے رادھے ماں کے خلاف شکایت کی تھی کہ رادھے ماں اسے ڈراتی اوردھمکی دیتی ہے اسے اپنے خلاف بولنے سے روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔پنجاب پولیس کو اب اس کیس میں ہائی کورٹ کے سامنے13نومبر سے پہلے جواب دیناہے۔پولیس کو یہ بھی بتاتا ہے کہ اس کیس میں کیس بنتاہے یانہیں۔اگرکیس بنتا ہے تواب تک اس کیس میں ایف آئی آردرج کیوں نہیں کی گئی ہے۔


Share: